حضور ﷺ کی صاحبزادیوں کا نکاح کن کن سے ہوئی؟

 

سوال نمبر 1703

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته

علماۓ کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بیٹیوں کی شادی کس کس سے ہوئی ہے؟

المستفتی : محمد ابوطالب رضا نیپالی



وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب:

پہلے یہ جان لیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی چار صاحبزادیاں تھیں جن کے اسماء یہ ہیں (١) حضرت زینب (٢) حضرت رقیہ (٣) حضرت ام کلثوم (٤) حضرت فاطمہ

اب ملاحظہ فرمائیں کہ ان میں سے کن کا نکاح کن کے ساتھ ہوا؟


(1) حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنھا یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی صاحبزادی تھیں ان کا نکاح انکے خالہ زاد بھائی ابو العارص بن ربیع سے ہو ئی تھی۔


(2) حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنھا ان کا نکاح دو سے ہوا تھا (1) پہلے ان کا نکاح ابو لہب کے بیٹے "عتبہ" سے ہوا تھا لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی تھی کہ عتبہ نے اپنے باپ کے کہنے پر طلاق دے دی۔ (2) اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنھا کا نکاح حضرت عثمان بن عفان سے کر دیا۔


(3) حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنھا کا نکاح دو کے ساتھ ہوا پہلا نکاح ابو لہب کے بیٹے عتیبہ کے ساتھ 

لیکن ابو لہب کے مجبور کر دینے سے بد نصیب عتیبہ نے ان کو رخصتی سے پہلے ہی طلاق دے دی حضرت بی بی رقیہ رضی اللہ تعالی عنھا کی وفات کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بی بی ام کلثوم کا نکاح حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ کر دیا۔


(4) حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے چھوٹی اور سب سے پیاری بیٹی ہیں ان کا نکاح حضرت علی شیر خدا رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ ہوا  

(سیرت مصطفی صفحہ ٦٩١/٦٩٨)


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبہ: محمد مدثر جاوید رضوی

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney