سوال نمبر 1705
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ گدھی کا دودھ حرام ہے یا حلال جبکہ کچھ لوگ اپنے چھوٹے بچوں کو پلاتے ہیں، لہذا پلانے والوں پر شریعت کا کیا حکم ہوگا مدلل جواب عنایت فرمائیں المستفتی: محمد علی
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب:
گدھی کا دودھ حرام ہے، حرام اشیاء پینا پلانا جائز نہیں، جو اپنے بچوں کو پلاتے ہیں وہ گنہگار ہوں گے ان پر توبہ لازم ہے۔
شہزاده اعلی حضرت حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ: مادہ خر (گدھی) دودھ جائز نہیں، حرام میں شفاء نہیں ۔ (فتاوی مصطفویہ، ص: ٥١١)
فتاوی عالمگیری میں ہے
" تکرہ البان الا تان للمرض وغیرہ وکذٰلک لحومھا وکذٰلک التداوی بکل حرام "کذا فی فتاوی قاضی خان
(ج ٥، ص: ٣٣٥)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ: محمد مدثر جاوید رضوی
مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج
ضلع۔ کشن گنج، بہار
0 تبصرے