آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

‎کیا امام اعظم ابو حنیفہ تابعی ہیں؟ ‏

  سوال نمبر 1709


السلام علیکم و رحمۃ اللہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کیا امام اعظم ابو حنیفہ تابعی ہیں ؟

المستفتی: محمد کوثر رضا گڑھوا جھارکھنڈ


وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ

جی ہاں بے شک  تابعی ہیں۔

تابعی وہ شخص ہے جس نے حالت ایمان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کسی  ایک بھی صحابی سے ملاقات کی ہو اور حالت ایمان میں دنیا سے رخصت ہوا 


امام الآٸمہ سراج الآٸمہ ترجمان الاسلام مجتہد اعظم بانی فقہ حنفی حضرت نعمان بن ثابت المعروف امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تو متعدد صحابہ کرام کی زیارت کا شرف حاصل ہے 


بعض روایات میں ہےحضرت امام اعظم نے چھبیس صحابہ کرام کی زیارت کی 

بعض نے لکھا بیس صحابہ کی زیارت کی 

بعض نے لکھا ستر صحابہ کی زیارت کی 


مگر حضرت امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے مطابق حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ کو سات صحابہ کرام کی ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور بعض صحابہ سے احادیث و روایات کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا وہ اسمإ گرامی یہ ہیں۔

(١) حضرت انس بن مالک 

(٢) حضرت عبداللہ بن حارث

(٣) حضرت جابر بن عبداللہ 

(٤) حضرت معقل بن یسار

(٥) حضرت واثلہ بن الاسقع 

(٦) حضرت عبداللہ بن انیس

(٧) حضرت عاٸشہ بنت عجرد

رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین 


(شرح مسندامام اعظم صفحہ ، ٤٤ مطبوعہ فاروقیہ بک ڈپو دھلی)


تابعین کی فضیلت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں۔


جیسا کہ حدیث میں ہے: "عن جابر بن عبد الله يقول سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول لا تمس النار مسلما رآني أو رأى من رآني"

حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ اس شخص کو جہنم کی آگ نہیں چھو سکے گی جس نے مجھ کو دیکھا یا اس کو دیکھا کہ جس نے مجھے دیکھا


(جامع الترمذی ، ابواب المناقب ، المجلد الثانی ، ص٢٢٦ مجلس برکات مبارکپور)


مذکورہ حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مطلقا تابعین کا ذکر کیا لیکن امام اعظم ابو حنیفہ وہ جلیل القدر تابعی ہیں جن کا نام لے کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا و آخرت میں ان کے مقام و مرتبےکو بڑھایا۔


"عن ابی ھریرة قال قال رسول اللہﷺیکون فی امتی رجل  یقال لہ ابوحنیفة ھو سراج امتی یوم القیامة" 

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا میری امت میں ایک شخص ہوگا جسے ابو حنیفہ کے نام سے پکارا جائے گا وہ قیامت کے دن میری امت کا چراغ ہوگا

(شرح مسندامام اعظم ، صفحہ٤٦)


اس کے علاوہ متعدد احادیث کریمہ و روایات ہیں جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امام اعظم ابو حنیفہ کا نام لے لے کر کے تعریفیں فرمائیں و ان کے افعال و کردار و اخلاق کو اجاگر کیا

واللہ و رسولہ اعلم


کتبہ: عبید اللہ حنفی بریلوی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney