سوال نمبر 1730
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت میرا یہ سوال ہے کہ اگر آدمی چل رہا ہو اور چلتے چلتے پسینہ آگیا پسینے سے قمیص بھیگ گئے تو اس میں نماز ہو جائے گی یا نہیں ہوگی؟ تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں آپ کی مہربانی ہوگی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب:
نماز ہوجائے گی کیوں کہ پسینہ پاک ہے کیونکہ ایسے شخص کا پسینہ پاک ہے اور ایسی حالت میں پاک کپڑے پسینے سے بھیگ بھی جائے تو ناپاک نہیں ہوں گے۔
سرکار اعلیٰحضرت فرماتے ہیں: نہیں (جنب) کا پسینہ مثل اس کے لعاب دہن کے پاک ہے
فی الدرالمختار: "سؤر الآدمی مطلقا ولو جنبا او کافرا طاھر وحکم العرق کسؤر " اھ درمختار میں ہے"آدمی کا جھُوٹا مطلقاً پاک ہے چاہے جنبی ہو یا کافر ہو، اور پسینے کا حکم جھوٹے جیسا ہے " اھ
(فتاویٰ رضویہ شریف ج 4 ص 380 رضا فاؤنڈیشن)
ایساہی بہار شریعت ج 1 ح 2 آدمی اور جانوروں کے جھوٹے کا بیان ص 344 مکتبہ دعوت اسلامی پر ہے )
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ: محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا
0 تبصرے