آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

‎اگر نماز کا وقت ختم ہورہا ہو اور پانی نہ ملے تو نماز کیسے ادا کریں؟

        سوال نمبر 1740


السلام علیکم رحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں اگر ٹرین میں نماز کا وقت ختمِ ہورہا ہو اور پانی موجود نہ ہو تو نماز کیسے پڑھیں اس کا جواب شرعی حوالے کے ساتھ ارشاد فرمادیں ۔

المستفتی ۔ محمد عابد اشرفی کراچی  



وعلیکم السلام رحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

 چلتی ٹرین میں فرض و واجب اور سنت فجر پڑھنا جائز نہیں ہاں اگر وقت ختم ہو رہا ہو تو پڑھ لے 

اگر پانی ہو تو وضو کرکے اور اگر پانی نہ ہو تو تیمم کرکے پھر جب موقع میسر ہو وقت کے اندر تو نماز کو دہرالے اور اگر وقت کے اندر میسر نہ ہو تو قضا ادا کر لے !


حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ و الرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ: ٹھہری ہوئی ٹرین میں سب نمازیں جائز ہیں اور چلتی ہوئی میں سنت صبح کے سوا سب سنت و نفل جائز ہیں مگر فرض و وتر یا صبح کی سنتیں نہیں ہو سکتیں اہتمام کرے کہ ٹھہری میں پڑھے اگر نہ ٹھہرے اور دیکھے کہ وقت جاتا ہے پڑھ لے اور جب ٹھہرے پھر پھیر لے ۔(فتاوی رضویہ جلد دوم صفحہ ١٩٦)

واللہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبہ: محمد مدثر جاوید رضوی

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney