• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

13 مُحَرَّم بروز بدھ 1447ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہومٹی وی فروخت کرنا کیسا ہے نیز فروخت کرنے پر کیا حکم ہے؟

ٹی وی فروخت کرنا کیسا ہے نیز فروخت کرنے پر کیا حکم ہے؟

SRRazmi ستمبر 05, 2021

 

سوال نمبر 1741

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسٔلہ کے بارے میں کہ ٹی وی فروخت کرنا کیسا ہے اور بیچنے والے پر کیا حکم ہے جواب عنایت فرمائیں؟

سائل : ذیشان احمد ممبئ

 

وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاته

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

ٹی وی کی تجارت جائز نہیں


فتاوی مرکز تربیت میں ہے:

آتش بازی حرام ہے کہ یہ گناہ پر اعانت ہے جو حرام ہے۔

 

اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ولا تعاولوا علی الاثم والعدوان 

(پ، ٦، س مائدہ، آیت ٢)


حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ:افیون وغیرہ جس کا کھانا ناجائز ہے ایسوں کے ہاتھ فروخت کرنا جو کھاتے ہیں ناجائز ہے کہ اس میں گناہ پر اعانت ہے جو حرام ہے "ھ (ج١٦، ص:١٠٦)


(مأخوذ فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفحہ ٢٣٧/٢٣٨)


فتاوی فقیہ ملت میں ہے گھروں میں ٹی وی رکھنا اور اسے دیکھنا دکھانا بھی سخت ناجائز وحرام ہے فقیہ اعظم ہند مفتی محمد شریف الحق امجدی قد سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں کہ گھر میں ٹی وی رکھنا حرام۔ (فتاوی فقیہ ملت ج، ٢، ص: ٣٨٢)


 فتاوی رضویہ میں ہے کہ: " نفس اجرت کہ کسی فعل حرام کے مقابل نہ ہو حرام نہیں یہی معنی اس قول حنفیہ کے کہ " يطيب الاجر ان كان السبب حراما كما فى الاشباه وغيره " اھ

( فتاوی رضویہ ج ٨ ص ١٦٦  )

 

ٹی وی کی تجارت کا مسئلہ علماء کے درمیان اختلافی ہے اور وہ اختلاف یوں کہ جو لوگ ضرورتا ٹی وی کے استعمال کو جائز کہتے ہیں ان کے نزدیک ٹی وی کی تجارت بھی جائز ہوگی اور جو لوگ ٹی وی کے استعمال کو ناجائز کہتے ہیں ان کے نزدیک ٹی وی کی تجارت بھی ناجائز ہوگی مگر مذہب امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ اختلافی مسائل میں جانب منع کا احوط ہونا ہے اور یہی راجح اور مفتی بہ قول ہے 

لہٰـــذا : مذہب امام اعظم کا اختلافی مسائل میں مفتی بہ  مذہب یہی ہے کہ ٹی وی کی تجارت ناجائز رہے گی

 واللہ تعالی اعلم بالصواب


کـــــــــــتبہ: محمد مدثر جاوید رضوی

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار


 الجواب صحیح والمجیب نجیح

خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا الشاہ مفتی سید شمس الحق برکاتی صاحب قبلہ دامت برکاتہم القدسیہ قاضی شرع اسٹیٹ گووا الھند




Join our WhatsApp Channel


اگلا مسئلہ
پچھلا مسئلہ

ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

ماہنامہ مسائل شرعیہ

ایک علمی و تحقیقی ماہنامہ، جو شرعی مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کرتا ہے۔ مکمل مطالعے کے لیے یہاں کلک کریں۔

📖 ماہنامہ
فالو کریں
📢 ہماری تازہ اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں!
گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5320609

مشہور اشاعتیں

عمر میں خیر و برکت کیلیے دعائے عاشوراء

یوم عاشورہ کے دن غسل کرنا کیسا ہے؟

تعزیہ کے سامنے فاتحہ کرنا کیسا ہے؟

محرم الحرام میں ڈھول بجانے والے اور دیکھنے والوں کو ثواب سمجھ کر پانی پلانا کیسا ہے؟

محرم کا کھچڑا (حلیم) بنانا کیسا ہے؟

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان