مسجد میں کرسی لگا کر تقریر کرنا کیسا ہے؟

       سوال نمبر 1742


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں مسجد میں  کرسی لگا کر تقریر کرنا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔ المستفتی: محمد زبیر آلہ آباد 


وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب

مسجد میں کرسی لگا کر تقریر کرنا جائز و درست ہے اس میں کوئی حرج نہیں!


جیسا کہ حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ: منبر اینٹ چونے کا ہو یا لکڑی کا تخت کا ہو یا کرسی، مقرر اس پر بیٹھتا ہے یا کھڑا ہوتا ہے تاکہ پورے مجمع تک آواز پہنچے اور پورا مجمع اسے سنے اور تعظیم ذکر بھی اس سے حاصل ہوتی ہے ۔ پہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے منبر نہ تھا پھر منبر بنایا گیا ، کرسی پر بیٹھنا منبر و محراب کی توہین نہیں جیسے خود منبر مسجد کے لئے بنا ہوا ہے اس پر کھڑا ہونا یا بیٹھنا محراب کے احترام کے خلاف نہیں ۔ کرسی نہ ہوتی کوئی تخت بچھایا جاتا یا تخت ہوتا اس پر کرسی رکھی جاتی ۔

(فتاوی مصطفویہ صفحہ ٦٣٠)


فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ نمبر ٢٤٤ پر ہے کہ:مسجد کے اندر منبر ہوتے ہوئے کرسی وغیرہ لگا کر وعظ و تقریر یا نعت خوانی کے لئے بیٹھنا جائز و درست ہے 

واللہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبہ: محمد مدثر جاوید رضوی

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج، بہار 

١٩/ محرم الحرام ١٤٤٣ ہجری

٢٩/ اگست ٢٠٢١ عیسوی







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney