محرم میں تیجہ کرنا کیساہے؟

سوال نمبر 2356

 السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام  کہ محرم الحرام  کے مہینے میں تیجہ .دسواں .بیسواں.چالسواں.کرنا کیسا ہے  
جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی
    المستفتی  محمد دانش رضا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
جس طریقے سے دیگر مہینوں میں تیجہ دسواں بیسواں چالیسواں ہوسکتا ہے اسی طریقے سے عشرۂ محرم میں بھی ہوسکتا ہے 
جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں کہ محرم الحرام کے مہینے میں بھی تیجہ چالیسواں ہو سکتا ہے عوام کا یہ خیال کہ عشرۂ محرم میں سوائے شہدائے کربلا رضی اللہ عنہم کے دوسرے کی فاتحہ نہیں ہو سکتی یہ غلط ہے( فتاوی امجدیہ جلد  ۱ صفحہ نمبر ۳۵۷ باب الجنائز )
    واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد فرقان برکاتی امجدی
۲۴ جمادی الآخر     ۱۴۴۴ھ
۱۷  جنوری     ۲۰۲۳ء






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney