‎شادی کے دن دلہن کے گھر کھانا بھیجنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 1753


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ بعض جگہ شادی سے ایک دن قبل لڑکے والے لڑکی کے گھر کھانا بھیجتے ہیں جس کو بنام بہورا کہتے ہیں  تو اس کھانے کو لڑکی کے گھر پہنچانا کیسا ہے جواب عنایت فرمایں 

فقط والسلام ۔راشد علی

یو۔پی



وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب

شادی سے ایک دن قبل لڑکے والے لڑکی کے گھر کھانا بھیجتے ہیں یہی رسم بعض جگہوں میں کپڑے پھل شیرنی وغیرہ بھیجتے ہیں.! بعض جگہوں میں دو دن قبل بھیجتے ہیں جس کو بنام بہورا کہتے ہیں ، بعض جگہوں پر ڈال بَری کی سامان کہتے ہیں ، جس میں لڑکی کے لیے سنگار کا سامان کنگن اور تبرک کے طور پر مٹھائی یا پھل کپڑے چپل وغیرہ وغیرہ ہوتا ہے۔! جس کا پہنچانا کوئی حرج نہیں شرعاً ناجائز و حرام نہیں ہے بلکہ جائز ہے۔


حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:

،،شادیوں میں طرح طرح کی رسمیں ، ہر رسوم کی بنا عرف پر ہے یہ کوئی نہیں مجھتا کہ شرعاً واجب یا سنت یا مستحب ہیں لہٰذا جب تک کسی رسم کی ممانعت شریعت سے ثابت نہ ہو اُس وقت تک اُسے حرام و ناجائز نہیں  کہہ سکتے کھینچ تان کر ممنوع قرار دینا زیادتی ہے،،

،،ڈال بَری کی رسم کے کپڑے وغیرہ بھیجے جاتے ہیں جائز۔،،

(بہار شریعت حصہ ہفتم صفحہ ١٠٥ ، ١٠٦ مکتبۃ المدینہ کراچی)


کتبہ: فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ انڈیا۔

٢ صفر المظفر ،١٤٤٣ ھ ، بروز جمعہ۔







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney