آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

‎کیا حضور ﷺ کے علاوہ انبیائے کرام کے لئے "ﷺ" لکھ سکتے ہیں؟

سوال نمبر 1754


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا  حضور ﷺ کے علاوہ انبیاء علیہم السلام لیے  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، لکھ سکتے ہیں؟؟ 

محمد سرور رضا بہرائچ شریف




وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب:

صلی اللہ علیہ وسلم نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ وہ دیگر انبیاء و رسل وملائکہ کے ساتھ بھی لکھنا اور بولنا جائز ہے  جیسا کہ درود ابراہیمی میں سے ظاہر و باہر ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کہ آپ سے پوچھا گیا یارسول اللہ ہم آپ پر درود شریف کیسے پڑھیں تو سرکار صلی اللہ علیہ و سلم  نے فرمایا: "قولوا اللہم  صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم۔ الخ"

(مسلم شریف ج ۱ ص ۱۷۵)


ہاں اتنا ضرور ہے کہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی کے ساتھ شائع ہے کہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے ہی ذہن نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی کی طرف ہی منتقل ہوتا ہے مگر جس طرح علیہ الصلاۃ والسلام  دیگر انبیاء یا رسل و ملائکہ کے ساتھ کہنا اور لکھنا جائز ہے اسی طرح صلی اللہ علیہ وسلم بھی لکھنا اور کہنا جائز ہونا چاہیے کہ دونوں درود و سلام ہیں مگر انبیاء و رسل ملائکہ کے علاوہ کے ساتھ  استقلالا کہنا یا لکھنا روا نہیں لیکن تبعا کہنا روا ہے 

ھذا ما ظفر لی و العلم بالحق عند اللہ تعالی 


 کتبہ: ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney