آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ناخن ‏کاٹنا کب ‏افضل ‏ہے ‏اور ‏کس ‏دن ‏؟ ‏

      سوال نمبر 1762

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ناخن کاٹنا کب افضل ہے ؟

المستفتی :- معراج احمد 



وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

 الجواب بعون الملک الوہاب

 جمعہ کے دن نماز کے بعد ناخن کاٹنا افضل ہے جیسا کہ در مختار مع رد المحتار میں ہے کہ " و يستحب قلم اظافيره يوم الجمعة و كونه بعد الصلوة اى لتناله بركة الصلوة " اھ ( در مختار مع رد المحتار ج 9 ص 580 : کتاب الحظر و الاباحت ، باب الاستبراء وغیرہ ، دار الکتب العلمیہ بیروت ) اور طحطاوی علی المراقی میں ہے کہ " و يستحب أن يقلم اظفاره و يقص شاربه و يحلق عانته و ينظف بدنه فى كل اسبوع مرة و يوم الجمعة افضل " اھ ( طحطاوی علی مراقی ص 429 ) اور بہار شریعت میں ہے کہ " جمعہ کے دن ناخن ترشوانا مستحب ہے ہاں اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جمعہ کا انتظار نہ کرے کہ ناخن بڑا ہونا اچھا نہیں کیونکہ ناخنوں کا بڑا ہونا تنگئ رزق کا سبب ہے ایک حدیث ضعیف میں   ہے، کہ حضور اقدس صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم جمعہ کے دن نماز کے لئے جانے سے پہلے مونچھیں کترواتے اور ناخن ترشواتے " اھ (بہار شریعت ج 3 ص 585 : حجامت بنوانا اور ناخن ترشوانا) 


واللہ اعلم باالصواب

کریم اللہ رضوی

خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری




ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney