سوال نمبر 1766
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ صداقت اور عدالت اور سخاوت اور شجاعت میں کیا فرق ہے اور یہ الفاظ کن کن حضرات کے لیے خاص ہے مدلل و مفصل قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
سائلہ :- عتیق النساء رضویہ قادریہ اسمعیلی پتہ شراوستی یوپی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صداقت ، عدالت، سخاوت ، شجاعت ، ان سب میں بہت فرق ہے یعنی لفظی معنوی دونوں اعتبار سے فرق ہے
صداقت کا معنیٰ ہے سچائی، خلوص، راست بازی
عدالت کا معنیٰ ہے برابری، انصاف، کچہری
سخاوت کا معنیٰ ہے فیاضی، بخشش، خیرات
شجاعت کا معنیٰ ہے دلیری، بہادری ، جرأت
(بحوالہ فیروز اللغات اردو)
یہ الفاظ حضرات خلفاء اربع یعنی صداقت کے بادشاہ حضرتِ ابو بکر صدیق
عدالت کے بادشاہ حضرتِ عمر فاروق سخاوت کے بادشاہ حضرتِ عثمان غنی شجاعت کے بادشاہ حضرتِ مولیٰ علی رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کے لئے خاص ہیں
(تاریخ الخفاء مصنف علامہ جلال الدین سیوطی متوفی ۹۱۱ ھ )
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۷ صفر المظفر ۱٤٤٣ ھجری
✅الجواب صحیح سید شمس الحق برکاتی مصباحی
0 تبصرے