آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

محدث کبیر کو ‏امیر ‏المومنین فی ‏الحدیث ‏کہنا ‏کیسا ‏ہے؟ ‏

         سوال نمبر 1765

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ  حضور محدث کبیر  امیر المومنین فی الحدیث کیوں ہیں رہنمائی فرمائیں؟ 

المستفتی :- محمد انور خان رضوی علیمی پتہ شراوستی یوپی


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب ـ  علم حدیث میں مہارت رکھنے والوں کے لئے کئی خوبصورت القاب استعمال کئے گئے ہیں جیسے حافظ الحدیث  ایک لاکھ احادیث یاد کرنے والا نیز حدیث اور فنونِ حدیث کا وسیع علم اور حدیث و عللِ حدیث کی کامل معرفت رکھنے والا ،، الحافظ،، حدیث کہا جاتا ہے ۔ 

۲ ـ حُجّت تین لاکھ احادیث کا حافظ اور سند و متن پر گہری نظر رکھنے والا ”حجت“ کہلاتا ہے۔ 

۳ ـاورحاکِم جوتمام احادیث کے متن، سند، جرح وتعدیل اور تاریخ کا عالم ہو۔  

۴ اسی طرح مسند و محدث  اور امیرُ المومنین فی الحدیث وغیرہ امیرالمؤمنین فی الحدیث اس کو کہتے ہیں  جو اپنے زمانے میں علمِ حدیث کوسب سے زیادہ جاننے والا ہواور مہارت کا یہ عالَم ہو کہ حفاظ اور محدثین اس کی بارگاہ میں رجوع کریں۔

 منھج النقد صفحہ ۷۷ ورسالہ ماہنامہ فیضان مدینہ دعوت اسلامی ــ

 لہٰذا  دور حاضر میں علم حدیث کا سب سے زیادہ جاننے والا اگر کوئی ہے تووہ حضور محدث کبیر مدظلہ العالی کی ذات ہے  اسی لئے آپ اپنے زمانے کے امیرالمومنین فی الحدیث ہیں 

واللہ تعالی اعلم 

 کتبہ حقیر عجمی محمد علی قادری واحدی ۲۸ محرم الحرام ۱۴۴۳ ھجری




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney