سوال نمبر 1768
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کھجور کے درخت کا ایجاد کیسے ہوا ؟ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ۔
المستفتی :- شاہد رضا
وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
زمین پر سب سے پہلے حضرتِ آدم علیہ السَّلام کی بچی ہوئی مٹی سے کھجور کا درخت پیدا کیا گیا جیسا کہ تفسیر روح البیان میں ہے کہ " اكرموا عماتكم النخلة فانها خلقت من فضله طينة آدم وليس من الشجر الخ " اھ ( تفسیر روح البیان ج 3 ص 78 سورۃ الانعام : دار الکتب العلمیہ بیروت ) اور تاریخ مدینۃ دمشق میں ہے کہ " اكرموا عماتكم النخلة فانها خلقت من الطين الذى خلق منه آدم و ليس شئى من الشجر " اھ ( تاریخ مدینۃ دمشق ج 70 ص 92 : دار الفکر بیروت / البدایہ والنہایہ ج 15 ص 71 : دار الکتب العلمیہ بیروت / فیض القدیر شرح الجامع الصغیر ج 3 ص 450 : دار المعرفۃ بیروت )
واللہ اعلم بالصواب
کریم اللہ رضوی
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی
0 تبصرے