سوال نمبر 1769
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی جب رخصتی ہوئی تھی اس وقت عمر کیا تھی اور جب نکاح ہوا تھا اس وقت آپ کی عمر کیا تھی قرآن وحدیث اور اقوال فقہاء کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
سائلہ :- عتیق النساء اسمعیلی پتہ شراوستی یوپی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا کی جب رخصتی ہوئی تھی اس وقت آپ کی عمر نو سال کی تھی !
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کا نکاح جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوا اس وقت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا کی عمر شریف چھ برس کی تھی !
جیسا کہ شیخ الحدیث حضرت علامہ ومولانا مفتی عبدالمصطفی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
امیر المومنین حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی نور نظر اور دختر نیک اختر ہیں۔ انکی والدہ ماجدہ کا نام "ام رومان" ہے۔ یہ چھ برس کی تھیں جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان نبوت کے دسویں سال ماہ شوال میں ہجرت سے تین سال قبل نکاح فرمایا اور شوال سنہ ٢ ھ میں مدینہ منورہ کے اندر یہ کاشانہ نبوت میں داخل ہو گئیں اور نو برس تک حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحبت سے سرفراز رہیں۔ (سیرت مصطفی صفحہ ٦٥٨، ٦٥٩)
حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے زفاف فرمانا بھی پہلی سن ہجری میں نو ماہ بعد ماہ شوال المکرم میں واقع ہے اور سن نبوی مکی کے احوال کے ضمن میں معلوم ہو گیا ہوگا کہ دسویں سن نبوت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ اور سیدہ سودہ رضی اللہ تعالی عنہما سے نکاح فرمایا تھا
حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے نکاح فرمایا تھا سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنھا اس وقت چھ سال کی تھیں الخ.......................
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنھا سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ زفاف فرمایا ۔ کوئی اونٹ یا بکری ذبح کرکے عروسی کھانا (ولیمہ) تیار نہ کیا دودھ کا ایک پیالہ جو سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالی عنہ، کے گھر سے آیا تھا میں اس دن نو سال کی تھی۔ اور تفصیل کے لئے اسی صفحہ کا مطالعہ فرمائیں
(مدارج النبوت جلد دوم صفحہ ١٠٢)
کتبہ
محمد مدثر جاوید رضوی
مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج
ضلع۔ کشن گنج، بہار
١٠/ صفر المظفر ١٤٤٣ ہجری
١٨/ ستمبر ٢٠٢١ عیسوی
دن:- ہفتہ
0 تبصرے