آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

غیر ‏مسلم ‏کے ‏ہوٹل ‏میں ‏مچھلی ‏کھانا کیسا ‏ہے؟ ‏

 سوال نمبر 1779

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ ہذا  میں  غیر مسلم کے ہوٹل پہ بنی ہوئی مچھلی کھانا کیسا ہے ؟ 

المستفتی :- اشرفی صاحب قبلہ لکھیم پور یوپی فی الھند


وعلیکم السلام ورحمة الله و برکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

غیر مسلم کے ہوٹل پہ بنی ہوئی مچھلی کھانا جائز ہے کہ مچھلی میں ذبح شرط نہیں ،


حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ سے سوال ہوا:”جس شخص کے ہاتھ کا ذبح ناجائز ہے جیسے کہ ہنود،اس کے ہاتھ کی پکڑی مچھلی کھانا کیسا ہے؟“آپ علیہ الرَّحمہ نے جواباً ارشاد فرمایا:”جائز ہے،اگرچہ اس کے ہاتھ میں مرگئی یا اس نے مار ڈالی ہو کہ مچھلی میں ذبح شرط نہیں جس میں مسلمان یا کتابی ہونا ضرور ہو۔

“(فتاویٰ رضویہ، جلد ۲۰ صفحہ ۳۲۳ رضا فاؤنڈیشن لاہور) 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ

فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ 

۱۳ صفر المظفر ۱٤٤٣ ھجری




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney