آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

رمضان المبارک میں نماز عشاء با جماعت پڑھا تو کیا وتر بھی با جماعت واجب ہے؟ ‏


سوال نمبر 1864

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ رمضان  شریف میں جو شخص نماز عشاء باجماعت پڑھا اس پر وتر باجماعت پڑھنا واجب ہے یا نہیں براۓ کرم مع حوالہ ارسال فرماٸیں؟ :

المستفتی :- محمد ثاقب رضا صمدی بنگال ضلع اتردیناجپور


وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب 

جو شخص رمضان المبارک میں نماز عشاء باجماعت پڑھا اس پر وتر کی نماز  باجماعت پڑھنا واجب نہیں ہے بلکہ افضل ہے !

جیسا کہ حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمتہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ جس نے فرض تنہا پڑھے وتر کی جماعت میں شریک نہ ہوگا " کما فی الغنیة و جامع الرموز وردالمحتار " جس نے فرض کسی جماعت میں پڑھے ہوں اس کے باب میں بھی مختلف ہیں کہ وتر جماعت سے ادا کرنا اولی ہے یا تنہا پڑھنا دونوں طرف ترجیحیں ہیں اور زیادہ رحجان اس طرف ہے کہ جماعت افضل ہے " رحجه الامام ابن الھمام وصححه العلامة الحلبی فی الغنیة وقال خیر الرملی علیه عامة الناس الیوم "

(فتاوی رضویہ قدیم جلد سوم صفحہ ٤٨٠)


واللہ تعالی اعلم 


کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج، بہار 

 ۱۶/ ربیع الآخر ۱۴۴۳ ھ

۲۲/ نومبر ۲۰۲۱ ع

دن:- پیر شریف




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney