آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

نماز عشاء کے ساتھ وتر پڑھ لیا تو کیا پھر تہجد میں بھی پڑھنا افضل ہے؟ ‏


سوال نمبر 1863

 السلام عليكم ورحمة اللہ وبرکاته

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عشاء کی نماز کے بعد وتر پڑھ لیا

آدھی رات کے بعد آنکھ کھل گئی اور تہجد بھی پڑھ لیا تو کیا وتر بھی پڑھیں گے۔

المستفتی :- اختر عالم پاکوڑ جارکھنڈ


وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:صورتِ مسئولہ میں دوبارہ وتر پڑھنا جائز نہیں۔چنانچہ صدر الشریعہ محمد امجد علی اعظمی حنفی متوفی١٣٦٧ھ لکھتے ہیں:جو شخص جاگنے پر اعتماد رکھتا ہو اس کو آخر رات میں وتر پڑھنا مستحب ہے، ورنہ سونے سے قبل پڑھ لے، پھر اگر پچھلے کو آنکھ کھلی تو تہجد پڑھے وتر کا اعادہ جائز نہیں۔

(بہارِ شریعت،حصہ سوم)

   لہٰذا معلوم ہوا کہ دوبارہ وتر نہیں پڑھیں گے۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ:محمد اُسامہ قادری

پاکستان،کراچی

پیر،٢ربیع الثانی١٤٤٣ھ۔٧نومبر٢٠٢١م




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney