سوال نمبر 1879
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ دوران نماز پیشاب کے چند قطرے ٹپک گئے اور ایک درہم سے کم ہے تو نماز میں کوئی فرق آئے گا یا نہیں ؟
المستفتی ۔۔۔ عبداللہ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون اللہ و رسولہ
ایسی صورت میں چاہیۓ فوراً نماز سے نکلے اولا کپڑے کا وہ حصہ دھولے جہاں پیشاب وغیرہ لگی ہے پھر عضوتناسل کو دھوۓ اور وضو کرےاور کوٸی بھی فعل ایسانہ کرے جو منافی نماز ہو پھر جہاں سے چھوٹی ہے وہی سے شروع کردے اور ہاں جس رکن میں یعنی جس سجدہ و رکوع وغیرہ میں حدث پایا گیا اسکو دوبارے سے ادا کرنا ضروری ہے مگر استیناف افضل ہے یعنی شروع ہی سے پڑھنا بہتر ہے
جیساکہ فتاویٰ ھندیہ میں ہے ۔۔۔
مَنْ سَبَقَهُ حَدَثٌ تَوَضَّأَ وَبَنَى، كَذَا فِي الْكَنْزِ.
وَالرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ فِي حَقِّ حُكْمِ الْبِنَاءِ سَوَاءٌ، كَذَا فِي الْمُحِيطِ.
وَلَا يُعْتَدُّ بِاَلَّتِي أَحْدَثَ فِيهَا وَلَا بُدَّ مِنْ الْإِعَادَةِ هَكَذَا فِي الْهِدَايَةِ وَالْكَافِي وَالِاسْتِئْنَافُ أَفْضَلُ، كَذَا فِي الْمُتُونِ
المجلدالاول ، کتاب الصلوة ، ص ١٠٤
(بیروت لبنان)
واللہ و رسولہ اعلم
عبیداللہ حنفی بریلوی
0 تبصرے