سوال نمبر 1880
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ نکاح کے بعد دولھا دلھن کو چھوہارا اور پان کھلانا کیا ضروری ہے؟
سائل غلام حسین رضوی گونڈہ یوپی
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
دولہا دولہن کو نکاح کے بعد پان چھوہارا کھلاناضروری نہیں ، بلکہ مباح ہے _
حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
مُباح اسے کہتے ہیں جس کا کرنا اور نہ کرنا یکساں ہو۔
بہار شریعت حصہ دوم)
دولہا دولہن کو نکاح کے بعد پان چھوہارا برائے محبت کھلایا جاتا ہے اگر نہ بھی کھلایا جائے تو شرعاً کوئی حرج نہیں -
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدی عفی عنہ
۲۲ ربیع الثانی ۳٤٤١ ھجری
0 تبصرے