آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مسجد صغیر و کبیر میں کیا فرق ہے؟


سوال نمبر 1881
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مسجد صغیر و کبیر میں کیا فرق ہے مدلل و مفصل قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں 
 المستفتی محمد انور خان رضوی علیمی اسمعیلی پتہ شراوستی یوپی


 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 بسم اللہ الرحمن الرحیم 
 الجواب بعون الملک الوھاب
 مسجد کبیر (یعنی بڑی مسجد) وہ ہے جس میں مثل صحرا اتصال صفوف شرط ہے جیسے مسجد خوارزم کہ سولہ ہزار ستون پر ہے اور مسجد صغیر 
(یعنی چھوٹی مسجد) وہ ہے کہ جو چالیس گز مکسر سے کم ہو، " ففی ردالمحتار عنہ مسجد صغیر ھوا قل من ستین ذراعاوقیل من اربعین وھوا المختار کما اشارہ الیہ فی الجواھر " مسجد کبیر صرف وہ ہے جس میں مثل صحرا اتصال صفوف شرط ہے جیسے مسجد خوارزم کہ سولہ ہزار ستون پر ہے باقی عام مساجد اگرچہ دس ہزار گز مکسر ہوں مسجد صغیر ہیں اور ان میں دیوار قبلہ تک بلا حائل مرور ناجائز ١ھ۔ (ماخوذ فتاوی رضویہ قدیم جلد سوم صفحہ ٤٠١،٤٠٢) اور تفصیل کے لئے 
فتاوی رضویہ قدیم جلد سوم ٥٨٦،٥٨٧ کا مطالعہ فرمائیں 
 واللہ تعالی اعلم بالصواب 
 کتبہ 
 محمد مدثر جاوید رضوی مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج ضلع۔ کشن گنج، بہار ۱۴/ ربیع الآخر ۱۴۴۳ ھ ۲۰/ نومبر ۲۰۲۱ ع دن:- ہفتہ*



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney