آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

فاسق فاجر کسے کہتے ہیں؟

سوال نمبر 1882

 السلام عليكم ورحمة الله 
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ فاسق اور فاجر کسے کہتے ہیں۔۔ 
المستفتی فیاض پاکستان

 وعليكم السلام ورحمة الله
 بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجواب بعون الملک الوھاب
 جو گناہ کبیرہ کا ارتکاب یا گناہ صغیر پر اصرار کرتا ہے وہ فاسق ہے اور اسی کو فاجر بھی کہا جاتا ہے اور کبھی فاجر خاص زانی کو کہتے ہیں ! حضور سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمةوالرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ فاسق وہ کہ کسی گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوا اور وہی فاجر ہے اور کبھی فاجر خاص زانی کو کہتے ہیں۔
 (فتاوی رضویہ قدیم جلد سوم صفحہ ٢٥٣)
 واللہ تعالی اعلم بالصواب 
 کتبہ 
 محمد مدثر جاوید رضوی مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج ضلع۔ کشن گنج، بہار ۱۶/ ربیع الآخر ۱۴۴۳ ھ ۲۲/ نومبر ۲۰۲۱ ع دن:- پیر شریف



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney