آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہمبستری کرنے کے بعد حیض آ گیا تو غسل کا کیا حکم ہے؟

 
سوال نمبر 1938
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
 کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مرد نے عورت سے جماع کیا اور جماع کے بعد ماہواری {حیض}شروع ہوئی تو کیا اب اس صورت میں عورت پر غسل لازم ہے یا نہیں ؟ 
رہنمائی فرما کر مشکور فرمائیں
 المستفتی ۔۔ محمد انور قادری پاکستان




 وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
 الجواب بعون اللہ و رسولہ 
 صورت مسئولہ میں عورت پر غسل لازم نہیں، چاہے تو نہالے ورنہ حیض ختم ہونے کے بعد بھی نہاسکتی ہے بلکہ حیض سے فارغ ہونے پر غسل واجب ہوگا اگرچہ وہ پہلے نہا چکی ہو۔ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں ... عورت جنب ہوئی اور ابھی غسل نہیں کیا تھا کہ حیض شروع ہو گیا تو چاہے اب نہالے یا بعد حیض ختم ہونے کے،
 بہار شریعت ، حصہ ٢ ، ص٣٢٥
 {مکتبہ مدینہ دھلی}
 واللہ و رسولہ اعلم 
 عبیداللہ حنفی بریلوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney