آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

پوسٹ مارٹم کئے ہوئے لاش کو غسل کیسے دیں؟

 سوال نمبر 1271


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

بعد سلام

علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض یہ ہے کہ پوسٹ مارٹم والے لاش کو غسل کیسے دیں

ابھی معاملہ درپیش ہے جواب جلد مل جائے تو بہت ہی بہتر ہوگا


سائل محمد سرفراز احمد نعیمی بنگلور 




وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ: 

پوسٹ مارٹم کےبعد لاش اپنی جگہ سلامت رہتی ہے یعنی اسکے اعضاء اپنی جگہ محفوظ ہوتے تب تو غسل سنت طریقے سے دیا جاۓ۔

ہاں اگر لاش سڑگٸ یا خدا نخواستہ سڑک حادثہ میں یا کسی اور حادثہ سے موت ہوٸی پھر لاش کی حالت خراب ہوگٸ یعنی اسکے اعضا اپنی جگہ سلامت نہیں ہیں پھر پوسٹ مارٹم کے ذریعے اور خراب ہوگٸ تو ایسی صورت میں اوپر سےپانی بہادیں۔


حضور صدر الشریعہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں:

میت کا بدن اگر ایسا ہو گیا کہ ہاتھ لگانے سے کھال ادھڑے گی تو ہاتھ نہ لگائیں صرف پانی بہا دیں


(بہارشریعت حصہ٤ ص٨١٦ مکتبہ مدینہ دہلی)


کتبہ: عبیداللہ رضوی بریلوی


۱۵/ جمادی الاول ۱۴۴۲ 

۳۱/دسمبر ۲۰۲۰




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney