آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

سرکار مصطفیٰ ﷺ نے بوقت وصال حضرت فاطمہ سے کس حدیث کا تذکرہ کیا تھا؟

 سوال نمبر 1272


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے وصال سے پہلے اپنی لخت جگر نور نظر سیدہ فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا کو بلایا. اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کون سی حدیث پیش کی کہ وہ رونے لگیں اور وہ کون سی حدیث پیش کی کہ وہ ہنسنے لگیں. 

 المستفتی کلیم رضا




وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب: 

حضور اکرم ﷺ نے حدیث نہیں پیش کی تھی  بلکہ اپنی لخت جگر حضرتِ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا، سے سر گوشی کے انداز میں دو باتیں بتائی جسے سن کر رونے لگیں اور مسکرانے لگیں ، 


 سیرۃ الانبیاء میں ہے: 

 بیماری کے ایام میں نبی کریمﷺ کی  لخت جگر حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا، آپ ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئیں سرگوشی کے انداز میں آنحضور ﷺ نے فرمایا اسی مرض میں میرا، وصال ہوجائے گا اس پر وہ رونے لگیں  دوبارہ سر گوشی میں ارشاد فرمایا کہ اہل بیت میں سب سے پہلے تم مجھ سے ملوگی اس پر وہ مسکرانے لگیں، 

ایک روایت میں ہے کہ دوبارہ بنی کریم ﷺ نے انہیں سر گوشی میں ارشاد فرمایا : کیا آپ اس پر راضی نہیں کہ آپ جنتی عورتوں کی سردار بنیں ، 

دونوں روایتوں میں اس طرح تطبیق دی گئی ہے کہ دوسری سرگوشی میں نبی اکرم ﷺ نے ان سے دونوں بات کہی تھی کیونکہ اس میں کوئی منافات نہیں۔ 


سیرۃ الانبیاء ﷺ مترجم صفحہ ۵۹۹) ناشر مظھر علم کالا خطائی روڈ لاہور) 


واللہ ور سولہ اعلم بالصواب


کتبہ: فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ،


۱٦ جمادی الاول ۲٤٤١؁ ھجری




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney