آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

قرآن مجید میں وہ کون سی آیت سجدہ ہے جس پر سجدہ نہیں کیا جاتا ہے؟


سوال نمبر 1943

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں قرآن مجید میں 15 سجدے ہیں لیکن 14 چودہ سجدے کیے جاتے ہیں لیکن ایک سجدہ نہیں کیا جاتا ہے اور وہ کون سا سجدہ ہے برائے کرم جواب عنایت فرمائیں؟

المستفتی :- محمد شفیع الرحمن کانپور



وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

وہ سجدہ پارہ ۱۷ سورۂ حج کا آخری سجدہ ہے ، اور وہ سجدہ شوافع کے یہاں واجب ہے احناف کےیہاں واجب  نہیں اور اس آیت سجدہ کے پاس عند الشافعی لکھا بھی ہوتا ہےہاں اگر کوئی   حنفی، شافعی المذہب امام کی اقتدا کی اور اس نے اس موقع پر سجدہ کیا تو اس کی متابعت میں  مقتدی پر بھی واجب ہے۔ 

فقہی حنفی کی مشہور ومعروف کتاب بہار شریعت حصہ چہارم   صفحہ ۷۳۴ میں ردالمحتار سے ہے

سورۂ حج کی آخر آیت جس میں  سجدہ کا ذکر ہے اس کے پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب نہیں  کہ اس میں  سجدے سے مراد نماز کا سجدہ ہے، البتہ اگر شافعی المذہب امام کی اقتدا کی اور اس نے اس موقع پر سجدہ کیا تو اس کی متابعت میں  مقتدی پر بھی واجب ہے

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۵ جمادی الآخر ۱۴۴۳ ھجری




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney