آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

نانی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟

 سوال نمبر 1982

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ سگی نانی کے بھائی کی بیٹی سے نکاح ہوسکتا ہے کہ نہیں ؟

سائل محمد قمرالدین قادری  پورنیہ بہار



وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

سگی نانی کےبھائ کی بیٹی سے نکاح شرعاً جائز ہے بشرطیکہ  اور کوئی وجہ مانع نکاح نہ ہو  مثلاً رضاعت حرمت مصاہرت وغیرہ ، نکاح اس لیے جائز ہے کہ وہ محرمات میں سے نہیں ہے اور محرمات کے سوا عورتوں سے نکاح جائز ہے 

کماقال الله تعالیٰ فی القرآن المجید    : وَاُحِلَّ لَـكُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰ لِكُمۡ 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ 

فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ، 

 ۱۶جمادی الاخرہ  ۱۴۴۳ ھجری




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney