آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ٹنکی میں چھپکلی گر کر مر جائے تو کیا حکم ہے؟

 سوال نمبر 1984

السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ

کیافرماتے ہیں علماۓکرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ دوہزار لیٹر کی ٹنکی میں چھپکلی گر کر مرگئ اور پھول پھٹ گئ تو اس کے پانی کے بارے میں کیا حکم ہے شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں بینوا توجروا

 المستفتی محمد عارف سوداگر دیسائ گنج وڑسا ضلع گڑ چرولی مہاراشٹر



وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب


فقہ کا قاعدہ ہے کہ جس میں بہتا ہوا خون ہو وہ اگر کنواں میں مر کر پھول جائے یا پھٹ جائے تو کل پانی نکالا جائے گاچونکہ چھپکلی میں بھی بہتاہوا خون ہوتاہے اس لئے ٹنکی کا پوراپانی نکالاجائےگا ایساہی بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ٣٣٦ دعوت اسلامی میں ہے.


اور حضور اعلیحضرت امام احمد رضاخان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ سے سوال کیاگیا کہ چھپکلی اگر کویں میں گرکر مرجاۓاور پھول یا پھٹ جاۓ تو کس قدر پانی کویں سے نکالا جاۓگا ؟تو آپ نے ارشاد فرمایا  سب کہ اس میں دم سائل ہوتا ہے فقیر نے خود اپنی آنکھ سے مشاہدہ کیا ہے 


اور آگے فرماتے ہیں دم الوزغۃ یفسد الثوب والماء چھپکلی کا خون کپڑے اور پانی کو فاسد کردیتا ہے 


فتاوی رضویہ شریف  جلد  سوم   صفحہ ٢٧٥  ٢٧٦   دعوت اسلامی


واللہ اعلم بالصواب

کتبہ 

محمد فرقان برکاتی امجدی

١٧  جمادی الآخر  ١٤٤٣   ھ

٢١  جنوری    ٢٠٢٢     ء




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney