سوال نمبر 1988
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلے میں کہ کف دار کرتے میں کف کھلا رکھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے۔
المستفتی :- سرور رضا بہرائچ شریف
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
کرتے کی آستین کے بٹن بغیر بند کئے نماز پڑھنے سے نماز مکروہ تنزیہی ہوتی ہے۔
اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ اور خلاف معتاد جس طرح کپڑا پہن یا اوڑھ کر بازار میں یا اکابر کے پاس نہ جا سکے ضرور مکروہ ہے کہ دربار عزت احق بادب و تعظیم ہے، اور ظاہر کراہت تنزیہی ہے ١ھ۔
(فتاوی رضویہ ج ٧، ص: ٣٥٩، مکتبہ رضا فاونڈیشن لاہور )
اور حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ جس قمیص کی آستین بٹن والی ہو اور بٹن نہ لگائے تو مکروہ ہوگی اور ظاہر کراہت تنزیہی
(فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ ٢٧٣)
وھو تعالی و سبحانه اعلم بالصواب
کتبہ
محمد مدثر جاوید رضوی
مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج
ضلع۔ کشن گنج، بہار
0 تبصرے