سوال نمبر 1989
السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ برہنہ ہوکر نہانا کیسا ہے؟
سائل۔ حامد رضا
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
برہنہ ہوکر نہانا جائز ہے بشرطیکہ جہاں نہائے وہاں پردے کا انتظام ہو۔
جیسا کہ سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمتہ والرضوان اپنی کتاب فتاوی رضویہ جلد دوم صفحہ ١٨ ، مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی پاکستان میں رقمطراز ہیں کہ ہرہنہ غسل کرنے سے بھی غسل ہو جاتا ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں اگر مکان پردے کا ہے۔
کتبہ
محمد مدثر جاوید رضوی
مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج
ضلع۔ کشن گنج، بہار
0 تبصرے