آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

موبائل پر نجاست لگ جائے تو کیسے پاک کریں؟


سوال نمبر 1991

 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُه

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیانِ شرع متین اس مسٸلہ کہ بارے میں کہ”موباٸل پر نجاست لگ جاٸے تو موباٸل کیسے پاک کریں ؟“

المستفتی ۔۔۔۔ محمد خضرعباس

پاکستان




وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ:

ہر وہ چیز جو رطوبت کو جذب کرنےکی صلاحیت نہ رکھتی ہو مثلا شیشہ سونا چاندی  پیتل اسٹیل پلاسٹک وغیرہ اگر ان پر کوٸی نجاست لگ جاۓ اور اچھی طرح صاف کردی جاۓ ،رگڑدی جاۓ اورنجاست کا اثرختم ہوجاۓ  تو پاک ہوجاۓ گی ۔ موباٸل کی باڈی  (body)اسٹیل پلاسٹک وغیرہ ہی کی ہوتی ہے لھذا نجاست اگر لگ جاۓ تو صحیح سے پونچھ دے رگڑدے  موباٸل پاک ہوجاۓگا بہتر یہ ہے کہ  گیلے کپڑےسے پونچھاماردے پھر سوکھے کپڑے سےاس قدر پونچھ لی جائیں کہ اثر بالکل جاتا رہے پاک ہو جاۓ گا۔

 اور اگر نجاست اندر سرایت کرجاۓ تو موباٸل کو کھلواکر جیسے بھی ممکن  ہوصاف کرالے پاک ہوجاۓگا 


فتاویٰ ھندیہ میں ہے ۔۔۔


إذَا وَقَعَ عَلَى الْحَدِيدِ الصَّقِيلِ الْغَيْرِ الْخَشِنِ كَالسَّيْفِ وَالسِّكِّينِ وَالْمِرْآةِ وَنَحْوِهَا نَجَاسَةٌ مِنْ غَيْرِ أَنْ يُمَوَّهَ بِهَا فَكَمَا يَطْهُرُ بِالْغُسْلِ يَطْهُرُ بِالْمَسْحِ بِخِرْقَةٍ طَاهِرَةٍ.

 هَكَذَا فِي الْمُحِيطِ.


(المجلدالاول ، کتاب الطہارة ، ص ٤٨،بیروت لبنان)


تنبیہ ۔۔۔ اگر نجاست اندر سرایت کرگٸ اور اوپر سے پونچھ دیا اور موباٸل کھلوایا نہیں تو چھونےپر ہاتھ وغیرہ نجس تو نہیں ہوگا البتہ بحالت نماز موباٸل جیب میں نہ رکھے بلکہ مسجد میں موباٸل ہی نہ لے جاۓ 


واللہ و رسولہ اعلم 


عبیداللہ حنفی بریلوی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney