سوال نمبر 1992
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اسلام اس مسئلہ میں
اذان میں طاقت سے زیادہ آواز بلند کرنا کیسا ہے؟ مکروہ یا ممنوع
المستفتی علی اکبر رضوی صاحب گنج جھاڑ کھنڈ
وعلیکم السلام و رحمتہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
اذان میں طاقت سے زیادہ آواز بلند کرنا مکروہ ہے !
فتاوی ہندیہ میں ہے
ویکرہ للمٶذن أن یرفع صوته فوق الطاقة کذا فی المضمرات
المجلدالاوّل ، باب الاذان ، ص ٦٢
{بیروت لبنان}
اور حضور صدرالشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ (اذان میں) طاقت سے زیادہ آواز بلند کرنا مکروہ ہے۔
(بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ ٤٦٨ ، مسئلہ ٣٣ ، اذان کا بیان)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ: محمد مدثر جاوید رضوی
0 تبصرے