سوال نمبر 1993
السلام علیکم وحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض یہ ہے کہ فرشتوں کے کتنے رسول تھے؟
سائلہ صبا صدیقی
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک والوھاب ھوالھادی الی الصواب
اللہ نے جس طرح انسانوں میں سے رسول بنایا ہے اسی طرح فرشتوں میں بھی رسول بنایا ہے ان میں سے چار مشہور فرشتے ہیں جو تمام فرشتوں کے سردار ہیں اور وہ اللہ کے رسول بھی ہیں
(1) حضرت جبریل علیہ السلام
(2) حضرت میکائیل علیہ السلام
(3) حضرت اسرافیل علیہ السلام
(4) حضرت عزرائیل علیہ السلام
ان کے علاوہ اور بھی فرشتے رسول ہو سکتے ہیں لیکن میرے علم کے مطابق یہی چار فرشتے رسول ہیں نہ ان کی کوئی تعداد معین ہے اور نہ ہی یہ بات کسی کو معلوم ہے کہ فرشتوں میں رسولوں کی تعداد کیا ہے ان کے بارے میں صرف وہی جانتا ہے جس نے انھیں پیدا کیا ہے
اللہ یصطفی من الملئکۃ رسلا ومن الناس ان اللہ سمیع بصیر
(پارہ نمبر ۲۲ سورۃ الحج آیت نمبر ۷۵)
ترجمہ :- اللہ فرشتوں میں سے اور آدمیوں میں سے رسول چن لیتا ہے بیشک اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے
اور اس کی تفسیر میں بھی صرف ان چار فرشتوں کا ہی ذکر آیا ہے جنھیں اللہ نے رسالت کا منصب عطا فرمایا ہے ان کہ علاوہ اور بھی فرشتے ہو سکتے ہیں لیکن میرے علم میں یہی چار فرشتےرسول ہیں
اللہ عزوجل فرشتوں اور انسانوں میں سے جسے چاہتا ہے اسے رسالت کا منصب عطا فرما دیتا ہے فرشتوں میں مثلا ۔۔
(۱) حضرت جبریل علیہ السلام
(۲) حضرت میکائیل علیہ السلام
(۳) حضرت اسرافیل علیہ السلام
(۴) حضرت عزرائیل علیہ السلام
(تفسیر صراط الجنان)
واللہ اعلم
ابن یوسف (ممبئی امبرناتھ)
0 تبصرے