سوال نمبر 1995
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ آٹے میں دانت پس جائے تو کیا حکم ہے
کیا وہ آٹا کھانا جائز ہوگا
المستفتی۔۔۔ محمد فرحان قادری
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون اللہ و رسولہ
اگر واقعی اس آٹے میں دانت پس گیا ہے تو ایسی صورت میں اس آٹےکو نہ خود کھاسکتا ہے اور نہ ہی جانوروں کو کھلاسکتا ہے
فتاویٰ ھندیہ میں ہے ۔۔۔۔
سن آدمی طحن فی وقر حنطة لایٶکل ولایٶکله البھاٸم
آدمی کا دانت ایک ٹوکری گیہوں کے ساتھ پس گیا تو آٹا نہ کھایا جائے گا اور نہ جانوروں کو کھلایا جائے گا۔
المجلدالخامس ، کتاب الکراھیة ، ص ٤١٨
{بیروت لبنان}
اور بہارشریعت میں ہے ۔۔۔
گیہوں کے ساتھ آدمی کا دانت بھی چکی میں پس گیا، اس آٹے کو نہ خود کھاسکتا ہے نہ جانوروں کو کھلا سکتا ہے
حصہ ١٦ ، ص ٣٧٩
{مکتبہ مدینہ دھلی}
واللہ و رسولہ اعلم
عبیداللہ حنفی بریلوی
0 تبصرے