سوال نمبر 1996
السلام علیکم ورحمة اللہ و بر کاتہ
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام دریں مسئلہ زید مرا اس نے ایک بیوی چار لڑ کے چھ لڑکیا ں چھوڑیں ایسی صورت میں میت کا مال متروکہ 975000 میں کس کو کتنا کتنا ملیگا ؟
وضاحت فرما دیں کرم ہوگا
المستفتی ۔۔محمد اختر حسین مبارک پور
وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ
الـجـــــوابــــــــــ بعــــون المـــلک الــــوھــابــــــــ ۔۔۔
صورت مسئولہ میں میت کے ترکہ سے ترتیب وار کل چار طرح کے حقوق متعلق ہوتے ہیں ۔
اول ۔۔۔ اس کے مال سے میت کی تجہیز وتکفین کی جاۓ ۔
دوم ۔ اس کے مال سے میت دیون ادا کئے جائیں ۔
سوم ۔۔ اس کے تہائی مال سے میت کی وصیت پوری کی جاۓ ۔
چہارم ۔۔ اس کے بعد بچے ہوۓ مال و جائداد میں سے میت ورثہ کے درمیان میراث تقسیم کی جاۓ ۔
جیساکہ فتاوی عالمگیری جلد ٦ صفحہ ٤٤٧ میں ہے ،،
التَّرِكَةُ تَتَعَلَّقُ بِهَا حُقُوقٌ أَرْبَعَةٌ: جِهَازُ الْمَيِّتِ وَدَفْنُهُ وَالدَّيْنُ وَالْوَصِيَّةُ وَالْمِيرَاثُ. فَيُبْدَأُ أَوَّلًا بِجَهَازِهِ وَكَفَنِهِ وَمَا يُحْتَاجُ إلَيْهِ فِي دَفْنِهِ بِالْمَعْرُوفِ،ثُمَّ بِالدَیْنِ ثُمًّ تُنَفَّذُ وَصَايَاهُ مِنْ ثُلُثِ مَا يَبْقَى بَعْدَ الْكَفَنِ وَالدَّيْنِ إلَّا أَنْ تُجِيزَ الْوَرَثَةُ أَكْثَرَ مِنْ الثُّلُثِ ثُمَّ يُقَسَّمُ الْبَاقِي بَيْنَ الْوَرَثَةِ عَلَى سِهَامِ الْمِيرَاثِ،)
اھ ملخصا ۔
صورت مسئولہ میں بعد تقدیم ماتقدم وانحصارورثہ فی المذكورين باپ کے جائداد منقولہ وغیرمنقولہ کے آٹھ حصے کئے جائیں گے ۔
ایک حصہ( آٹھواں ) میت کی اہلیہ( بیوی ) ملے گا ۔
ارشادباری تعالی :
،،فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ تُوْصُوْنَ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍؕ-،،
پھر اگر تمہارے اولاد ہو تو ان کا تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں جو وصیت تم کر جاؤ اور دَین نکال کر،
(پارہ ٤ سورہ النساء آیت میراث ١٢ )
پھر باقی بچے سات حصے اس کے چودہ حصے کئے جائیں گے پھر اس میں سے دو دو حصہ ہر ایک لڑکے کو ملے گا ۔
اور ایک ایک حصہ ہر لڑکی کو ملےگا ۔
ارشادباری تعالی :۔
،، للذکرمثل حظ الانثیین ،،
بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں کے برابرہے ۔
(پارہ ٤ سورہ النساء آیت میراث ١١)
ترکہ اس طرح تقسیم ہوگا ؛
نو لاکھ پچہتر ہزار (975000)روپیے میں سے آٹھواں حصہ بیوی کو ایک لاکھ اکیس ہزار آٹھ سو پچہتر روپیے ملیں گے۔(121875)
ہر ایک بیٹی کو ساٹھ ہزار نوسوسینتیس روپیے پانچ پیسے (60937.5) ملیں گے ۔
اور ہر ایک لڑکے کو ایک لاکھ اکیس ہزار آٹھ سو پچہتر روپیۓ (121875)ملیں گے .
وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب
کتبه
العبد ابوالفیضان محمد عتیق الله صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام
بتھریاکلاں ڈومریاگنج سدھارتھ نگر یوپی .
المتوطن :۔کھڑریابزرگ پھلواپور گورابازار سدھارتھنگر یوپی ۔
١٥ جمادی الاخری ١٤٤٣ھ
١٩ جنوری ٢٠٢٢ء
0 تبصرے