دوا سے بالوں کو سیاہ کرنا کیساہے؟

  سوال نمبر 2201


‌السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ انجکشن ‌‌یا کھا‌ئی جانے والی دوائیاں کے ذریعے بالوں۔ کو سیاہ کرنا کیسا ہے؟

جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں!


سائل ۔۔ محمد اظہر الدین عظیمی بہار کھگڑیا پھولتوڑا


وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ

جاٸز ہے!

دراصل  کیپسول شیرپ دواٸیاں انجکشن کےذریعے کالےبال اگاناخلقت الہی میں تغیر و تبدل نہیں ہے!

کالاخصاب جو ہوتاہے وہ ظاہری بالوں کو سیاہ کرتاہےجوکہ تبدیلٸ خلقت الہی ہےجوکہ حرام ہے!


 حضور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ سےدریافت کیاگیاکہ ادویات پی کر بال سیاہ ہوجاٸیں تو یہ بھی خضاب کےحکم میں ہے؟


فرماتےہیں کچھ حرج نہیں دوا کھانےسے سفید بال سیاہ نہیں ہوجاٸیں گےبلکہ وہ قوت پیدا ہوگی کہ آٸندہ سیاہ نکلیں گے تو کوٸی دھوکا نہ دیاگیا نہ خلق اللہ کی تبدیل کی گٸ!


ملفوظات اعلیٰ حضرت ، حصہ٢ ، ص ٣١١

{مکتبہ مدینہ دھلی}واللّٰه و رسولہ اعلم


کتبہ

عبیـــداللّٰه حنفــی بریلوی مقـام دھــونرہ ٹانڈہ ضـــلع بریلی شــریف {یوپی}

٤صفرالمظفر ٤٤٤١؁ھ بروزہفتہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney