• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

26 مُحَرَّم بروز منگل 1447ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہومتجارت،اجرتکم دام میں بیچ کردوسرے کے ہاتھ زیادہ دام میں بیچنا کیساہے؟

کم دام میں بیچ کردوسرے کے ہاتھ زیادہ دام میں بیچنا کیساہے؟

SRRazmi ستمبر 07, 2022 تجارت،اجرت

 


سوال نمبر 2202

السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ.
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ زید نے بکر سے زمین خریدی جس کی قیمت 14 لاکھ روپے طے ہوئی اب جب زید تھانے سے بل نکلوا کے 14 لاکھ کا اس کے پاس سکنیچر کرنے گئے تو اس نے کہا کہ فلاں شخص 15لاکھ دینا چاہتے ہیں فلاں شخص 16 لاکھ دینا چاہتے ہیں اب بکر زمین دینے سے 14 لاکھ میں انکار کر رہے ہیں کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ کوزمین لینا ہے تو آپ کو 16 لاکھ دینا پڑے گا کم زیادہ کر کے زید نے اسے 15 لاکھ دینے کا وعدہ کیا تو بکرکا ایک لاکھ روپے زیادہ لینا اپنے وعدے سے مکرنا کیسا ہے ؟ جواب عنایت فرمائیں.
المستفتی :-  محمد گلبہار عالم رضوی اُتردیناجپور بنگال

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب بعون اللہ و رسولہ
بکر کا زید ایک لاکھ زاٸد لینا سراسر زیادتی و بدعہدی ہے بکر کےاندر اگر غیرت ایمانی ہے تو وہ ایک لاکھ جو معاملاتِ بیع مکمل ہونےکے بعد زید سے حاصل کیےہیں واپس کرے ورنہ بروز حشر حق العبار میں گرفتار ہوکر عذاب جہنم کا مستحق ہوگا!
اولا بیع زید و بکر کےمابین چودہ لاکھ ہی میں طےہوچکی تھی!

علامہ سیدامین ابن عابدین شامی حنفی متوفی١٢٥٢ھ تحریر فرماتےہیں۔۔۔

(ولوالتعاطی من أحدالجانبین}
صورتہ ان یتفقا علی الثمن ثم یأخذالمشتری المتاع و یذھب من غیرتسلیم المبیع فان البیع لازم علی الصحیح حتیٰ لوامتنع احدھما بعدہ اجبرہ القاضی

رد المحتار على الدر المختار ، المجلدالسابع ، کتاب البیوع ، ص ٢٨
{بیروت لبنان}

حضورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریرفرماتےہیں ۔۔۔

بیع تعاطی جو بغیر لفظی ایجاب و قبول کے محض چیز لے لینے اور دیدینے سے ہو جاتی ہے یہ صرف معمولی اشیا ساگ ترکاری وغیرہ کے ساتھ خاص نہیں بلکہ یہ بیع ہر قسم کی چیزنفیس و خسیس سب میں ہوسکتی ہے اور جس طرح ایجاب و قبول سے بیع لازم ہو جاتی ہے یہاں بھی ثمن دیدینے او ر چیز لے لینے کے بعد بیع لازم ہو جائے گی کہ بغیر دوسرے کی رضا مندی کے ردکرنے کا کسی کو حق نہیں! اگر ایک جانب سے تعاطی ہو مثلا چیز کا دام طے ہوگیا اور مشتری چیز کو بائع کی رضا مندی سے اٹھالے گیا اور دام نہ دیا یا مشتری نے بائع کو ثمن ادا کردیا اور چیز بغیر لیے چلا گیا تو اس صورت میں بھی بیع لازم ہوتی ہے کہ اگر ان دونوں میں سے کوئی بھی رد کرنا چاہے تو رد نہیں کرسکتا قاضی بیع کو لازم کردے گا

بہارشریعت ، حصہ١١ ، ص ٦٢٣
{رضوی کتاب گھردھلی}

مذکورہ دلاٸل جلیلہ سےثابت ہوا کہ بیع چودہ لاکھ ہی میں طےہوٸی لہذا بکر کا جاٸز رقم چودہ لاکھ ہی وصول کرنا ہے اس زاٸد لینا ناجاٸز ہے!

اور ناجاٸز طریقے سے کسی کا مال حاصل کرنےکے متعلق سخت وعیدیں وارد ہوٸیں ہیں!
قرآن مجید میں رب تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔۔۔

وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُم بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ

اور آپس میں ایک دوسرےکا مال  ناحق نہ کھاٶ

کنزالایمان ، سورہ بقرہ ، آیت ١٨٨

اور حدیث شریف میں ہے ناجاٸز طور پر کمائی کرنےوالا صدقہ کرے تو قبول نہیں ہوتا حج کرےقبول نہیں ہوتا اور مرےجو جہنم میں جاۓ

{شعب الایمان}

اور ایسا شخص سماج میں بھی ذلیل و خوار ہوتاہے لوگ کا اعتماد ہٹ جاتاہے حتی کہ کبھی مصاٸب و آلام میں گھرجاتا ہے توکوٸی ساتھ بھی نہیں دیتا یہ دنیاوی رسواٸیاں ہیں اورقبر و حشر کےعذابات وہ تو اللہ ہی جانے (نعوذباللہ)

واللّٰه و رسولہ اعلم

*کتبـــــہ*
*عبیـــداللّٰه حنفــی بریلوی مقـام دھــونرہ ٹانڈہ ضـــلع بریلی شــریف {یوپی}*
٥ صفرالمظفر ٤٤٤١؁ھ بروز اتوار



Join our WhatsApp Channel


اگلا مسئلہ
پچھلا مسئلہ

ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

ماہنامہ مسائل شرعیہ

ایک علمی و تحقیقی ماہنامہ، جو شرعی مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کرتا ہے۔ مکمل مطالعے کے لیے یہاں کلک کریں۔

📖 ماہنامہ
فالو کریں
📢 ہماری تازہ اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں!
گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5349465

مشہور اشاعتیں

سید کا مرتبہ بڑا ہے یا عالم کا؟ ‏

مردے کو فریجر کے اندر رکھنا کیسا؟

امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا تیجہ کرنا کیسا ہے؟

پرانی قبر پر دوبارہ مٹی ڈالنا کیسا؟

امام سے پہلے کوئی بھی رکن ادا کرنا اور امام کے پیچھے قرات کرنا کیسا؟

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان