سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمہ کتنے دن میں حافظ ہوئے؟

 سوال نمبر 2200

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

علما حضرات کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے برائے کرم جواب عنایت کریں

سوال :- ایک واقعہ بہت سنا گیا ہے اور آج بھی سنا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ فقط ایک مہینے میں قرآن کے حافظ بن گئے یہ سرکار اعلیٰ حضرت کے لیے محال بات نہیں ہے مگر کیا یہ واقعہ درست ہے یا نہیں یہی جان نا تھا مع حوالہ کے جواب عنایت فرمائیں فقط -

سائل :- شعیب رضا (اڑیسہ)


وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ 


مذکورہ واقعہ درست ہے!


واقعہ یوں ہے کہ ایک صاحب نے اعلی حضرت علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں ایک عریضہ پیش کیا اور عریضےمیں القابات کےساتھ ساتھ آپ کو *حافظ* بھی لکھدیا اور اعلی حضرت اس وقت تک حافظ نہیں تھے شیربیشہ اہلسنت علیہ الرحمہ کابیان ہے کہ اس عریضےکو سنکر اعلی حضرت کی چشمان مبارک میں آنسو آگۓ اور فرمانےلگے میں اس بات سےڈرتاہوں کہ میرا حشر ان لوگوں میں نہ ہو جن کےحق میں قرآن عظیم فرماتاہے ۔۔۔۔


لَا  تَحْسَبَنَّ  الَّذِیْنَ  یَفْرَحُوْنَ  بِمَاۤ  اَتَوْا  وَّ  یُحِبُّوْنَ  اَنْ  یُّحْمَدُوْا  بِمَا  لَمْ  یَفْعَلُوْا  فَلَا  تَحْسَبَنَّهُمْ  بِمَفَازَةٍ  مِّنَ  الْعَذَابِۚ-وَ  لَهُمْ  عَذَابٌ  اَلِیْمٌ


ہرگز نہ سمجھنا انہیں جو خوش ہوتےہیں اپنےکیےپر اور چاہتےہیں کہ بےکیے  ان کی تعریف ہو ایسوں کو ہرگز عذاب سےدور جاننا اور ان کےلیے درناک عذاب ہے


کنزالایمان ، سورہ اٰل عمرآن ، آیت ١٨٨


جس دن آپکو حافظ کہا گیا تھا اس دن ٢٩ / شعبان المعظم کی  تھی دوسرے ہی دن سےقرآن پاک حفظ کرنا شروع کردیا جس کا وقت عشاء کاوضوء فرمانےکےبعد سےجماعت قاٸم ہونےتک مخصوص تھا!

حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ قرآن مجید کی تلاوت فرماتے تھے اور اعلی حضرت سنتےتھے پھر جماعت قاٸم ہوتی تھی اعلی حضرت جتنا قرآن صدرالشریعہ  سنتے تھے وہ سب تراویح میں سنادیتےتھے کبھی ایک پارہ کبھی ڈیڑھ پارہ روزانہ یہی معمول تھا یہاں تک کہ رمضان مبارک کی ستاٸیسویں تاریخ کو حفظ قرآن عظیم پورا کیا اور صرف ایک مہینے کی مدت میں حافظ ہوگۓ اور رمضان مبارک کی ستاٸیسویں شب کوتراویح میں قرآن عظیم تلاوت کرکےختم فرمادیا اور فرمایا بحمداللہ ہم نے کلام پاک ترتیب کےساتھ یاد کرلیا اور یہ اسلیے بندگان خدا کاکہنا غلط ثابت نہ ہو!


تجلیات امام احمدرضا ، ص ٥٩ تا ٦٠

{مکتبة المصطفیٰ بریلی}


واللّٰه و رسولہ اعلم


*کتبـــــہ* 

*عبیـــداللّٰه حنفــی بریلوی مقـام دھــونرہ ٹانڈہ ضـــلع بریلی شــریف {یوپی}*

صفرالمظفر ٤٤٤١؁ھ بروز







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney