کیابھوت پریت بھی ہوتے ہیں؟

  سوال نمبر 2199


السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کہ دنیا میں بھوت پریت نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے ،، زید کا کہنا ہے کہ ہاں ہوتی ہے اور بکر کا کہنا ہے کہ میں علماء سے سنا ہوں کہ قرآن سے ثابت ہے کہ بھوت پریت نام کی ایسی کوئی چیز نہیں ہوتی ہے ان دونوں میں کس کا کہنا ٹھیک ہے جواب عنایت فرمائیں محمد نوشاد رضا

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ

بھوت پریت نام کی کوئی خاص چیز نہیں ہوتی ہے یہی شیاطین سرکش جن وغیرہ جو لوگوں کو پریشان کرتے ہیں انہیں لوگ بھوت کہتے ہیں !

سیدی سرکار اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ سے اسی کےمتعلق سوال ہوا فرماتےہیں! 

:ہاں جن اور ناپاک روحیں مرد وعورت احادیث سے ثابت ہیں اور وہ اکثر ناپاک موقعوں پر ہوتی ہے،انہیں سے پناہ کے لیے پاخانہ جانے سے پہلے یہ دعا وارد ہوئ / اعوذ باللہ من الخبث والخبائث / میں گندی اور ناپاک چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ( فتاوی رضویہ جلد ٢١ ص  ٢٨١ {رضافاٶنڈیشن لاھور}

بکر کا یہ کہنا کہ بھوت پریت چڑیل وغیرہ کا وجود نہیں ہوتا اور اس پر علماءکرام سے سننےکا حوالہ دینا یہ لاٸق تسلیم نہیں! ممکن ہے کہ بکر انکےبیان سمجھنےسےقاصررہاہو لہذا بکر کوچاہیۓ ان علماءسے رابطہ کرےہاں اگر وہ انکار کریں تب  مذکورہ عبارتِ فتاوی رضویہ دکھاۓ

تنبیہ ۔ احادیث و تفاسیر میں جو یہ ذکر آیا کہ بھوت پریت کا کوٸی وجود نہیں اسکا مطلب یہ ہے کہ الگ سے کوٸی بھوت چڑیل نہیں! بلکہ عوام الناس جسکو بھوت پریت کہتی ہے وہ وہ شریر اجنہ میں سے ہوتے ہیں! واللّٰه و رسولہ اعلم

کتبـــــہ 

عبیـــداللّٰه حنفــی بریلوی

١ صفرالمظفر ۱۴۴۴/ھ بروزبدھ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney