پٹرول سیمنٹ کو ذخیرہ کرناکیساہے؟

 سوال نمبر 2212

الاستفتاء: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ غیر خوردنی اشیاء جیسے پیٹرول سیمنٹ کی ذخیرہ اندوزی جائز ہے؟

(سائل:عمر فاروق،کوئٹہ،پاکستان)

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب

 جائز ہے کیونکہ اناج کے علاوہ دیگر اشیاء کو روکنا ذخیرہ اندوزی میں داخل نہیں ہے۔چنانچہ اِس کی تعریف بیان کرتے ہوئے علامہ نظام الدین حنفی متوفی١١٦١ھ اور علمائے ہند کی ایک جماعت نے لکھا ہے:الاحتکار مکروہ وذلک ان یشتری طعاما فی مصر ویمتنع من بیعہ وذلک یضر بالناس کذا فی الحاوی۔(الفتاوی الھندیۃ،٢١٣/٣)

   اور صدر الشریعہ محمد امجد علی اعظمی حنفی متوفی١٣٦٧ھ لکھتے ہیں:غلہ کے علاوہ دوسری چیزوں میں احتکار نہیں۔

*(بہار شریعت،٧٢٥/٢)

*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

*کتبہ:

*محمد اسامہ قادری* *پاکستان،کراچی

*ہفتہ،١٣/صفر،١٤٤٤ھ۔١٠/ستمبر،٢٠٢٢ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney