کیا شادی کا جوڑا آسمان سے بن کر آتاہے؟

 سوال نمبر 2213

مسئلہ:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسٔلہ کے بارے میں  کیا آسمان سے انسانوں کے جوڑے بن کر آتے ؟

مکمل جواب عنایت فرمائیں 

المستفتی: خبیب القادری مدناپوری

بانی : غریب نواز اکیڈمی مدناپور شیش گڑھ بہیڑی بریلی یوپی


وعلیکم السلام ورحمۃ الله وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب

انسان کا جوڑا آسمان سے نہیں بلکہ زمین و آسمان کی پیدائش سے پہلے مقدر میں لکھا جا چکا ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے،

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْحٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلَانِيُّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، عَنْ  عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " كَتَبَ اللَّهُ مَقَادِيرَ الْخَلَائِقِ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِخَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ، قَالَ: وَعَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ "

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”اللہ تعالیٰ نے مخلوقات کی تقدیر کو لکھا آسمان اور زمین کے بنانے سے پچاس ہزار برس پہلے، اس وقت پروردگار کا عرش پانی پر تھا۔“ 

(صحيح مسلم

كِتَاب الْقَدَرِ ، حدیث نمبر: 6748/مشکوۃ المصابیح حدیث نمبر 79/) 


ایک دوسری حدیث ہے ،

وَعَن عبَادَة بن الصَّامِت قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم يَقُول «إِنَّ أَوَّلَ مَا خَلَقَ اللَّهُ الْقَلَمُ فَقَالَ اكْتُبْ فَقَالَ مَا أَكْتُبُ قَالَ اكْتُبِ الْقَدَرَ مَا كَانَ وَمَا هُوَ كَائِنٌ إِلَى الْأَبَدِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ ،،

عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ اللہ نے سب سے پہلے قلم کو پیدا فرمایا تو اسے فرمایا :’’ لکھو ۔ اس نے عرض کیا ، کیا لکھوں ؟ فرمایا تقدیر لکھو ، اس نے جو کچھ ہو چکا تھا اور جو کچھ ہونا تھا سب لکھ دیا ۔‘‘ صحیح ، رواہ ترمذی (۳۳۱۹ ، ۲۱۵۵) روی ابویعلی (۲۳۲۹) ۔ 

(مشکوۃ المصابیح حدیث نمبر 94)

معلوم ہواکہ مخلوق کی تقدیر میں جو کچھ تھا وہ زمین وآسمان کی پیدائش سے پچاس ہزار قبل لکھا چکا ہے اب خواہ وہ شادی کاجوڑاہویا موت زندگی کا معاملہ ہویارزق.واللہ اعلم بالصواب

فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی گریڈیہ جھارکھنڈ انڈیا ،

5،ستمبر، 2022، بروز پیر







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney