تیجہ میں چنے کی مقدار کتنی ہونی چاہئے؟

سوال نمبر 2227

السلام علیکم ورحمة اللہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسٔلہ میں کہ میت کے سوئم کے چنے کی وزن  مقدار کتنی ہونی چاہیے؟قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
سائل  دانش رضا  بریلی شریف

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک العزیز الوہاب

سوئم کے چنوں کی وزنی و عددی مقدار شرعا متعین نہیں جتنا زیادہ ہو سکے کلمات پڑھے اور مرحومین کو بخشے کہ کلمات کے بخشنے سے مرحومین کی بخشش کی امید قوی ہے  اتنا ضرور ہے کہ علماء اھل سنت نے آثار و احادیث  میں بخشش کے لیے کلمات کی جو تعداد دیکھی اس کو رقم کیا چنانچہ اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ سے سوال کیا گیا حضور ایک شخص نے اپنی لڑکی کے انتقال کے بعد دیکھا کہ وہ علیل اور برہنہ ہے یہ خواب چند بار دیکھ چکا ہے۔  تو آپ نے ارشاد فرمایاکلمہ طیبہ ستر ہزار مرتبہ مع  درود شریف پڑھ کر بخش دیا جائے انشاء اللہ تعالی پڑھنے والے اور جس کو بخشا ہے دونوں کے لئے ذریعہ نجات ہو گا اور پڑھنے والے کو دونا ثواب ہو گا اور اگر دو کو بخشے گا تو تگنا اسی طرح کروڑوں بلکہ جمیع مومنین و مومنات کو ایصال ثواب کرسکتا ہے  اسی نسبت سے اس پڑھنے والے کو ثواب ہو گا .(الملفوظ حصہ اول مطبوعہ ناہید آفسیٹ و پریس دھلی)

اور حضرت مفتی احمد یار خان صاحب نعیمی فرماتے خالفین کے پیشوا شاہ ولی اللہ صاحب کا بھی تیجہ ہوا چنانچہ اس کا تذکرہ شاہ عبدالعزیز صاحب نے اپنے ملفوظات صفحہ نمبر 80 میں اس طرح فرمایا "روز سوم کثرت ہجوم مردم آں قدر بود  کہ بیرون از حساب است ہشتاد ویک کلام اللہ بہ شمار آمدہ و زیادہ ہم شدہ باشد و کلمہ را حصر نیست " تیسرے دن لوگوں کا اس قدر ہجوم تھا کہ شمار سے باہر ہے اکیاسی ختم کلام اللہ شمارمیں آئے اور زیادہ بھی ہوے ہونگے کلمہ طیبہ کا تو اندازہ نہیں۔
 اس سے تیجہ کا ہونا اور اس میں ختم کلام اللہ کرنا ثابت ہوا۔ مولوی محمد قاسم صاحب بانی مدرسہ دیوبند تحذیر الناس صفحہ نمبر 24 پر فرماتے ہیں جنید کے کسی مرید کا رنگ متغیر ہوگیا آپ نے سبب پوچھا تو برائے مکاشفہ اس نے یہ کہا کہ اپنی ماں کو دوزخ میں دیکھتا ہوں حضرت جنید نے ایک لاکھ پانچ ہزار بار کلمہ پڑھا تھا یوں سمجھ کر کہ بعض روایات میں اس قدر کلمہ کے ثواب پر وعدہ مغفرت ہے آپ نے جی ہی جی میں اس مرید کی ماں کو بخش دیا اور اس کو اطلاع نہ دی بخشتے ہی کیا دیکھتے ہیں کہ وہ جوان ہشاش بشاش ہے آپ نے سبب پوچھا اس نے عرض کیا کہ اپنی ماں کو جنت میں دیکھتا ہوں آپ نے اس پر یہ فرمایا اس جوان کے مکاشفہ کی صحت تو مجھ کو حدیث سے معلوم ہوئی اور حدیث کی تصحیح اس کے مکاشفہ سے  ہوگئ اس عبارت سے معلوم ہوا کہ کلمہ طیبہ 105000 بخشنے سے مردے کی بخشش کی امید ہے اور تیجا میں چنوں پر یہی پڑھا جاتا ہے(جاء الحق حصہ اول صفحہ نمبر 252/253  مطبوعہ جیلانی بکڈپو)
لہذا زیادہ سے  زیادہ  کلمہ پڑھ کر مرحومین کو بخشے  ہاں 70000 کلمات کا تذکرہ حدیث پاک میں ہے.واللہ اعلم 
کتبہ
ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی
 شاہجہاں پوری خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

الجواب صحیح

فقیر نے چنے کو تول کر گنتی کی ہے تقریبا تیرہ کلو چنے میں ستر ہزار دانہ رہتاہے جو کو رسالہ "بستر علالت سے قبر تک" میں تحریر کیاہے موت کفن دفن کے متعلق عمدہ رسالہ ہے مطالعہ کریں 

رسالہ کے لئے نام پر کلک کریں







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney