نفاس کسے کہتے ہیں

(سوال نمبر 2241)

 الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ نفاس کسے کہتے ہیں؟
(سائل:بشیر، پاکستان)
باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:بچہ پیدا ہونے کے بعد عورت کو اگلے مقام سے جو خون آتا ہے اسے نفاس کہتے ہیں۔چنانچہ علامہ ابو الحسین احمد بن محمد قدوری حنفی متوفی٤٢٨ھ لکھتے ہیں:النفاس ھو الدم الخارج عقیب الولادة۔(مختصر القدوری،ص٣٩)
یعنی،بچے کی ولادت کے بعد آنے والا خون نفاس کہلاتا ہے۔

   اور امام ابو البرکات عبد اللہ بن احمد نسفی حنفی متوفی٧١٠ھ لکھتے ہیں:النفاس دم یعقب الولد۔(کنز الدقائق،ص٤٦۔٤٧)
یعنی،بچہ جننے کے بعد آنے والا خون نفاس کہلاتا ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ:۔
محمد اُسامہ قادری
پاکستان، کراچی
اتوار،٢٨/صفر،١٤٤٤ھ۔٢٥/ستمبر،٢٠٢٢ء








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney