بہن کو شہوت سے چھوا تو ؟

(سوال نمبر 2334)

 الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ زید نے اپنی بہن کو شہوت سے ہاتھ لگا دیا تو کیا اس صورت میں ان بہن بھائیوں کے بچوں کا آپس میں نکاح ہو سکتا ہے؟
(سائل:طارق، کراچی)
باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:صورت مسٸولہ میں نکاح ہوسکتا ہے۔چنانچہ علامہ زین الدین ابن نجیم حنفی متوفی٩٧٠ھ اور ان کے حوالے سے علامہ سید محمد امین ابن عابدین شامی حنفی متوفی١٢٥٢ھ لکھتے ہیں:یحل لاصول الزانی وفروعہ اصول المزنی بھا وفروعھا۔(البحر الرائق،١٠٨/٣)(رد المحتار،٣٢/٣)
یعنی،زانی کے اُصول و فروع کیلئے مزنیہ کے اُصول و فروع سے نکاح کرنا حلال ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ:۔
محمد اُسامہ قادری
پاکستان، کراچی
پیر،١٧/جمادی الاولیٰ،١٤٤٤ھ۔١١/دسمبر،٢٠٢٢ء









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney