کیا نکاح پڑھانے کا پیسہ لینا جائز ہے ؟

سوال نمبر 2374

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا نکاح پڑھانے والے کو نکاح پڑھانے کے پیسے لینا جائز ہے مع دلائل جواب عنایت فرمائیں
کسی شخص سے کافی بحث ہوئی ہے  
محمد  عارف رضوی راجستھان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب

نکاح پڑھانے والے کو نکاح پڑھانے کا پیسا لینا جائز و درست ہے فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ نمبر ١٢٦ میں ہے کہ نکاح خواں کو نکاح خوانی کے عوض مقررہ پیسہ لینا اور اس کے لئے روپیہ متعین کرنا جائز ہےاعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ کے(فتاوی رضویہ جلد پنجم صفحہ نمبر  ١٧١)سے یہی مستفاد ہے۔واللہ تعالی اعلم بالصواب 
کتــــــــــــــــــــــــــبہ
محمد مدثر جاوید رضوی
مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج
ضلع۔ کشن گنج بہار








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney