کن کن لوگوں کاذبیحہ حرام ہے؟

سوال نمبر 2400


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتےہیں علمائےدین مفتیان عظام مسئلہ ذیل کےبارےمیں کہ 
(۱)کن کن لوگوں کاذبیحہ حرام ہے؟قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا
(۲)  زیدایک سنی اورصوم وصلوۃ کاپابندہےاورعالم نہیں ہےلیکن دینی تعلیم سےواقف ہےاورزیدنےقربانی کے جانورذبح کی توکیااس کاذبح کرنادرست ہےیانہیں جب کہ بکرجوایک جاہل ہےیعنی عالم دین نہیں ہے اوردینی تعلیم سےبھی بالکل ناواقف ہےمگرزیدکورسواکرنےکی نیت سے مجمع  عام میں کہتاہےکہ زیدکاذبیحہ جائزنہیں ہےدریافت طلب امریہ ہےکہ بکرکاایساکہنادرست ہےیانہیں اورزیدکاذبیحہ کیساہےقرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا۔۔۔

سائل :۔ محمدمحبوب عالم کوڈرما  ۔ جھارکھنڈ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب بعون اللہ تعالیٰ 

(١) ہر کافر و مشرک و مرتد کا ذبیحہ حرام ہے نیز وہ صحیح العقیدہ مسلمان جو قصدا بغیر اللہ کا نام لیے ذبح کردے!
(٢) زید کا ذبیحہ بالکل درست ہے!

علامہ شیخ محمدبن حسین بن علی طوری حنفی متوفی ١١٢٨ھ تحریر فرماتےہیں۔۔۔

وحل ذبیحة مسلم وکتابی  لقولہ تعالیٰ   وَطَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ حِلٌّ لَّكُمْ وَطَعَامُكُمْ حِلٌّ لَّهُمْ {ای ذبیحتھم حلال} لامجوسٸ ووثنی و مرتد و محرم و تارک التسمیة عمدا یعنی  لاتحل ذبیحة ھٶلاء

تکملةالبحرالراٸق شرح کنزالدقاٸق ، المجلدالثامن ، کتاب الذباٸح ، ص ٣٠٦
{بیروت لبنان}


اور صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی متوفیٰ ١٣٦٧ھ تحریر فرماتےہیں ۔۔

ذبح کرنے والا مسلم ہو یا کتابی۔ مشرک اور مرتد کا ذبیحہ حرام و مردار ہے

بہارشریعت ، حصہ ، ١٥ ، ص ٣١٣
{مکتبہ مدینہ دھلی}

لہذا صورت مسٶلہ میں زید کا ذبیحہ بلاشک و شبہ حلال ہے البتہ بکر جاہل ہے جو اس نے کہا کہ زید کا ذبیحہ ناجاٸز ہے اور ایک بات اور ذہن نشین کرلیں ذابح کا صحیح العقیدہ مسلمان ہونا ضروری ہے لہذا کوٸی بھی صحیح العقیدہ مرد یا عورت خواہ یہ کتنےہی گنہگار کیوں نہ ہو اللہ کا نام لیکر ذبح کریں تو حلال ہے!
بکر پر لازم ہے اپنے قول سےرجوع کرے اور توبہ استغفار کرےاور آٸندہ غلط بیانی سے احتیاط کرے!

اللہ کے نبی ﷺ ارشاد فرماتے ہیں 

من افتی بغیر علم فلعنتہ ملاٸکة السمٰوت والارض جو بغیر علم کےمسٸلہ بتاۓ اس پر زمین و آسمان کے فرشتوں کی لعنتیں ہوتی ہے 

{کنزالعمال}

واللہ و رسولہ اعلم 
کتبہ 
عبیداللّٰه حنفی بریلوی مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}
١٤/ذوالحجہ/ ١٤٤٤ھ
٣/جولاٸی/ ٢٠٢٣ء








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney