ایک بیوی اور تین بیٹا اور تین بیٹی میں وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟

 سوال نمبر 2401


السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ہندہ کا انتقال ہوا اس نے ایک بیٹی  ،  شوہر  ،  ماں  ،  دوبھائی  ، تین بہنیں چھوڑی ۔ از روئے شرع کس کو کتنا حصہ ملے گا ؟  جواب عنایت فرمائیں ۔ 
بینواوتوجروا

المستفتی ۔
محمد نعمان رضوی کھیری لکھیم پور یوپی ۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب ۔
صورت مسئولہ میں برصدق مستفتی بعد تقدیم ماتقدم علی الارث وانحصارورثہ فی المذکورین ۔کل مال متروکہ منقولہ و غیر منقولہ کے بارہ (١٢) حصے کئے جائیں گے ۔ جس میں سے نصف (آدھا) چھ حصہ بیٹی کو دیاجائے گا ۔ 

ارشاد باری تعالیٰ ،،
وَ  اِنْ  كَانَتْ  وَاحِدَةً  فَلَهَا  النِّصْفُؕ-

اور اگر ایک لڑکی ہو تو اس کا آدھا ۔
پارہ  ٤  سورہ النساء آیت ١١ ، 

باقی بچے چھ  (٦) حصہ اس میں سے تین ( ٣) حصہ شوہر کو دیاجائے گا کیونکہ اولاد کی موجودگی میں شوہر کو چوتھائی حصہ ملے گا ۔ 

ارشاد باری تعالیٰ ،، 

فَاِنْ  كَانَ  لَهُنَّ  وَلَدٌ  فَلَكُمُ  الرُّبُعُ  مِمَّا  تَرَكْنَ  مِنْۢ  بَعْدِ  وَصِیَّةٍ  یُّوْصِیْنَ  بِهَاۤ  اَوْ  دَیْنٍؕ ۔

اگر ان کی اولاد ہو توان کے ترکہ میں  سے تمہیں  چوتھائی ہے جو وصیّت وہ کر گئیں  اور دَین نکال کر،
پارہ  ٤  سورہ النساء آیت ١١ ،١٢
باقی بچے تین ( ٣ )حصہ اس میں سے دو حصہ ماں کو دیاجائے گا کیونکہ میت کی اولاد کی موجودگی میں ماں ہو یا باپ ان کو چھٹواں حصہ ملے گا ۔ 
ارشاد باری تعالیٰ،،
  
وَ  لِاَبَوَیْهِ  لِكُلِّ  وَاحِدٍ  مِّنْهُمَا  السُّدُسُ   مِمَّا  تَرَكَ  اِنْ  كَانَ  لَهٗ  وَلَدٌۚ۔

 اور میت کے ماں  باپ میں  ہر ایک کو اس کے ترکہ سے چھٹا اگر میت کے اولاد ہو ۔ 

باقی بچے ایک حصہ کو سات حصہ کرکے دو ، دو حصہ بھائیوں کو اور ایک ،ایک حصہ بہنوں کو دےدیاجائے گا ۔
ارشاد باری تعالیٰ ،،
وَ اِنْ كَانُوْۤا اِخْوَةً رِّجَالًا وَّ نِسَآءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِؕ-یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اَنْ تَضِلُّوْاؕ-وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠(۱۷۶)]

اور اگر بھائی بہن ہو مرد بھی اور عورتیں  بھی تو مرد کا حصہ دو عورتوں  کے برابر۔  اللّٰہ (عزوجل) تمہارے لئے صاف بیان فرماتا ہے کہ کہیں  بہک نہ جاؤ اور  اللّٰہ   (عزوجل) ہر چیز جانتا ہے۔

پارہ ٦ ،سورہ النساء  آیت ۱۷۶

وھو سبحانہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ
العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ
مقام کھڑریابزرگ پھلواپور پوسٹ گورا بازار ضلع سدھارتھ نگر یوپی ۔

٤      ذی الحجہ   ١٤٤٤ھ
٢٣     جون         ٢٠٢٣ء










ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney