کھڑےہوکر پیشاب کرنا کیساہے؟

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنا کیسا ہے ؟

المستفتی۔ عباس رضا قادری


وعلیکم السلام و رحمتہاللہ و برکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مکروہ و سنت نصاری ہے 

جیسا کہ اعلی حضرت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلی علیہ الرحمہ تحریر فرمائے ہیں کہ "کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مکروہ و سنت نصاری ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں *"من الجفاء ان یبول الرجل قائما"* بے ادبی و بد تہذیبی ہے یہ کہ آدمی کھڑے ہوکر پیشاب کرے *(فتاوی افریقہ صفحہ نمبر 16)*

ہاں اگر کوئی شخص معذور ہے بیٹھ کر پیشاب نہیں کر سکتا یا ایسی جگہ ہے کہ جہاں بیٹھکر طہارت حاصل کرنے میں خطرہ ہو ناپاکی کا تو ایسی جگہ پر کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت ہے 


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبہ

 محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار


مسائل شرعیہ کے جملہ فتاوی کے لئے یہاں کلک کریں

فتاوی مسائل شرعیہ کے لئے یہاں کلک کریں 







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney