زبردستی شادی کروانا کیساہے؟

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ کسی کی زبردستی شادی کروانا کیسا ہے حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرما دیجئے؟



               {بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم}

الجواب بعون الملک الوھاب: زبردستی شادی کروانے کا مطلب یہ ہے کہ کسی کو شادی کے لئے مجبور کرکے نکاح کروانا، تو اس صورت میں اگر بحالت جبر زبان سے نکاح قبول کرلیا تو نکاح منعقد ہوجائے گا، کیونکہ نکاح اور طلاق وغیرہ اکراہ کی حالت میں بھی صحیح ہوجاتے ہیں۔

               ”فتاوی رضویہ“میں ہے: أن النكاح مما يستوى فيه الهزل والجد فلا يحتاج الى نية وقصد حتى لو تكلماً بالایجاب والقبول هازلين او مكرهين ينعقد فكان المناط مرد التلفظ وان عدم القصد وذلك لان بونا بيناً بين عدم القصد۔(ترجمہ: نکاح تو ان امور میں سے ہے جن میں مذاق اور قصد برابر ہیں، لہذا اس میں قصد اور ارادہ کی ضرورت نہیں، حتی کہ جب مرد و عورت نے ایجاب قبول کے کلمات بول دیئے اگرچہ مذاق یا جبر سے کہے ہوں تو نکاح ہو جائے گا اس کی صحت کے لیے صرف الفاظ کی ادائیگی کافی ہے اگر چہ قصد نہ بھی ہو)۔(ج ١١، ص ١٢٩، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)۔

               ”فتاوی فقیہ ملت“ میں اسی طرح کے سوال کے جواب میں حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں نکاح ہو گیا اگر چہ زبردستی قبول کیا ہو ۔ کہ اس میں نیت اور ارادہ کی ضرورت نہیں۔(کتاب النکاح، ج ۱، ص ٣٧٧، مطبوعہ فقیہ ملت اکیڈمی)۔

           ”بہار شریعت“میں ہے: نکاح طلاق عتاق پر اکراہ ہوا یعنی دھمکی دے کر ایجاب یا قبول کرالیا یا طلاق کے الفاظ کہلوائے یا غلام کو آزاد کرایا تو یہ سب صحیح ہوجائیں گے۔(اکراہ کا بیان، ج ۳، ح ۱۵، ص ۱۹۴، مطبوعہ دعوت اسلامی)۔

           ”فتاوی علیمیہ“میں ہے: زبردستی نکاح کرنے کی صورت میں اگر زبان سے قبول کرلیا تو نکاح ہو جائے گا۔(نکاح کا بیان، ج ٢، ص ٣٦)۔

    لہذٰا جبرا بھی اگر کسی نے نکاح کروایا اور نکاح قبول کرلیا تو نکاح ہوگیا البتہ جبرا شادی نہیں کروانی چاہیے۔ والله تعالیٰ عزوجل و رسوله ﷺ أعلم بالصواب۔


کتبه:-     وکیل احمد صدیقی نقشبندی پھلودی۔

خادم:-    الجامعۃ الصدیقیۃ سوجا شریف باڑمیر راجستھان۔

٧۔ محرم الحرام ١۴۴۴ھ۔     بروز منگل۔ 

25۔ جولائی    2023ء



مسائل شرعیہ کے جملہ فتاوی کے لئے یہاں کلک کریں

فتاوی مسائل شرعیہ کے لئے یہاں کلک کریں 







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney