سوال نمبر 2418
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ سرکارغوثِ پاک رحمتہ اللہ علیہ کو (شہباز لامکانی) کہنا کیسا ہے ؟
المستفی محمد عظیم خان یوپی
وعلیکم السلام وحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ شہباز لامکانی کہہ سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں جیساکہ شارح بخاری میں ہے
حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کو شہبازلامکانی کہنے میں کوئی حرج نہیں حضرات اولیائے کرام اپنے مراقبات میں سیرالی اللہ اور سیر فی اللہ میں لامکاں سےآگے گزر جاتے ہیں اگرچہ یہ گزرروحانی ہوتی ہے سرکار غوث پاک رضی اللہ تعالی
نے خود فرمایا ہے اناالبازی الاشہب۔جیساکہ بہجتہ الاسرار میں محدثانہ کے ساتھ بیان فرمایا اگرچہ یہ سیر جسمانی نہیں روحانی ہوتی ہے فتاوی شارح بخاری جلد دوم صفحہ نمبر 128
واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدالطاف حسین قادری عفی عنہ
مسائل شرعیہ کے جملہ فتاوی کے لئے یہاں کلک کریں
0 تبصرے